Friday, April 19, 2024

حمزہ شہباز ہی پنجاب کے وزیراعلی ہیں اور رہیں گے، عطا اللہ تارڑ

حمزہ شہباز ہی پنجاب کے وزیراعلی ہیں اور رہیں گے، عطا اللہ تارڑ
May 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے حمزہ شہباز ہی پنجاب کے وزیراعلی ہیں اور رہیں گے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ عطااللہ تارڑ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو اتنی خوشیاں نہیں منانا چاہئیں۔ پچیس ارکان ڈی سیٹ تب ہوں گے جب ثابت ہو پارٹی قیادت نے پرویزالہی کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت دی تھی۔ گیٹ سے ریکارڈ اور فوٹیج کی مدد سے ثابت کیا یکم اپریل کو پی ٹی آئی کی اس قسم کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ کل سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پنجاب حکومت ختم ہو گئی ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف حسن مرتضی نے کہا چودھری پرویز الہٰی نے کبھی خود کر کے نہیں کھائی۔ رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کا کہنا تھا وہ ثابت قدم اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اپوزیشن ہار تسلیم کر لے۔

لیگی رہنما اویس لغاری نے کہا یہ حکومت مضبوط طریقے سے کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ عارف علوی اس صوبے پر رحم کھائیں۔