برازیل گراں پری : ہملٹن نے پریکٹس سیشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ساﺅپولو (ویب ڈیسک) تین بار کے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے برازیل گراں پری کے پریکٹس سیشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی لوئس ہملٹن کے برازیل گراں پری جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ برطانوی ڈرائیور کا جرمنی کے نیکو روز برگ سے اب صرف انیس پوائنٹس کا فرق رہ گیا جبکہ ابھی دو ریسیں باقی ہیں۔