Friday, April 26, 2024

ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی آرمی چیف قمر باجوہ سے الوداعی ملاقات

ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی آرمی چیف قمر باجوہ سے الوداعی ملاقات
August 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ نے سوموار کو جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ "ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی طور پر فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔" انہوں نے معزز مہمان کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کو سراہا۔

معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔