Thursday, April 18, 2024

ہالی وڈ فلم ’’ ڈاکٹراسٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈنس ‘‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری

ہالی وڈ فلم ’’ ڈاکٹراسٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈنس ‘‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری
February 12, 2022 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی وڈ کی اسسپنس، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’’ ڈاکٹر سٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈنس ‘‘ کا دھماکہ خیز ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈاکٹر اسٹیفن اسٹرینج نے ایک ممنوعہ جادو کیا جو ملٹیورس کا دروازہ کھولتا ہے، جس میں خود کا ایک متبادل ورژن موجود ہوتا ہے، جو انسانیت کے لیے خطرے سے کم نہیں ہوتا۔

فلم کے رائٹر جیڈ ہیلی بارٹلیٹ اسٹیو ڈٹکو ہیں، جبکہ کاسٹ میں بینیڈکٹ کمبر بیچ، الزبتھ اولسن، ریچل میک ایڈمز، مائیکل اسٹولبرگ، بینیڈکٹ وونگ، سو کول، ٹونی میکارتھی ودیگر شامل ہیں۔

اسسپنس، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم چھ مئی کو ریلیز ہو گی۔