Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ ہارر اور تھرلر فلم ’’ میڈ سنچری ‘‘ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ہارر اور تھرلر فلم ’’ میڈ سنچری ‘‘ کا ٹریلر جاری
June 12, 2022 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) - ہالی ووڈ کی ہارر اور تھرلر فلم ’’ میڈ سنچری ‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

چھٹیاں گزارنے کیلئے میاں بیوی کو کرایے پر گھر لینا مہنگا پڑگیا، گھر کے پرانے مالک اور اس کی بیوی کی بھٹکتی روحیں ان کی جان کی دشمن بن گئیں۔

ہارر اور تھرلر فلم ’’ میڈ سنچری ‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم رواں ماہ 17 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر سونجا اوہارا ہیں، پروڈکشن زیک بانگما کی ہیں جبکہ وینیسا ولیمز، سٹیفن لینگ، بروس ڈرن، شین ویسٹ، سارا ہائے، اناپورنا سریرام، بل کوٹ، ایمی پیری ودیگر کاسٹ میں شامل ہیں۔