Sunday, May 19, 2024

ہالی وڈ کی تھرلر فلم ’’ تھرٹین لائیوز‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی تھرلر فلم ’’ تھرٹین لائیوز‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری
July 26, 2022 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) - ہالی وڈ کی تھرلر فلم ’’ تھرٹین لائیوز‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی کہانی تھائی لینڈ کے غار میں پھنسنے والے بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو مشن کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کولن فیرل، ویگو مورٹینسن، جوئل ایڈجرٹن، ٹام بیٹ مین، ویر سکولاوت کناروت ودیگر شامل ہیں۔

تھرل سے بھر پور فلم ’’ تھرٹین لائیوز‘‘ تھیٹر پر 29جولائی کو ریلیز ہوگی۔