لاس اینجلس (92 نیوز) - ہالی وڈ کی ہارر فلم دی بلیک فون کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم میں سیریل کلر 13 سالہ لڑکے کو تہہ خانے میں قید کر دیتا ہے۔ اس دوران بغیر تار کا لینڈ لائن فون خودبخود بجنے لگتا ہے۔ یہ فون کالز کس کی تھیں، لڑکا بحفاظت تہہ خانے سے نکل پایا یا نہیں، اس کیلئے آپ کو ہالی وڈ کی ہارر فلم ‘‘دی بلیک فون دیکھنا ہو گی۔ فلم 24 جون کو ریلیز کی جائے گی۔