Friday, April 19, 2024

‏حکومتی مؤثر اقدامات کی بدولت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گردشی قرضے میں نمایاں کمی ہوئی ، حماد اظہر

‏حکومتی مؤثر اقدامات کی بدولت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گردشی قرضے میں نمایاں کمی ہوئی ، حماد اظہر
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے ‏حکومتی مؤثر اقدامات کی بدولت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گردشی قرضے میں نمایاں کمی ہوئی۔

حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا گردشی قرضے میں گزشتہ سال کی نسبت تین سو ساٹھ ارب روپے کی کمی ہوئی۔ حکومت نے اس شدید بحران پر کامیابی سے قابو پا لیا۔

اس سال گردشی قرضے میں اضافہ صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا۔