لاہور (92 نیوز) - مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے حادثات کا سہارا لے کر قوم کو اضطراب میں ڈالا جا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پہلے ایک گولی کی بات کی گئی، پھر چار ہو گئیں ، اب کہا گیا گولی کے ٹکڑے لگے ، بم کا ٹکڑا ہوتا ہے، گولی کا کہاں سے آ گیا۔ پہلی بار پتہ چلا پنڈلی میں بھی شہ رگ ہوتی ہے۔ گولی لگی کسی قریب اسپتال نہیں گیا۔ کینسر کے اسپتال میں ہڈی کاعلاج کیا گیا۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آپ اسلام آباد آسکیں۔ حکومت کو کہتا ہوں ڈٹ جانا چاہیے۔ ان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عمران خان کے جھوٹ پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔ اس کے جھوٹا خط لہرانے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔ لانگ مارچ ناکام ہو گیا، ٹھس ہو گیا، دوبارہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔ لانگ مارچ ناکام ہونے پر ہمدریاں لینے کی کوشش کی گئی۔