Thursday, August 11, 2022

گزشتہ حکومت نے اپنے لوگوں کو بہت نوازا ہے، خواجہ سعد رفیق

گزشتہ حکومت نے اپنے لوگوں کو بہت نوازا ہے، خواجہ سعد رفیق
July 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اپنے لوگوں کو بہت نوازا ہے۔

 خواجہ سعد رفیق نے کہا اب ہونے والی بھرتیوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ جو کام نہیں کرے گا اس کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔ کوشش کر رہے ہیں امریکا اور یوکے کی فلائٹس جلد بحال ہوں۔ لاہور ایئرپورٹ پر آئندہ پانچ سال میں پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔

 ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ائیرپورٹ کا نیا رن وے کھول دیا۔ ذرائع کے مطابق رن وے وفاقی وزیر سعد رفیق کی جانب سے افتتاح کے بعد باقاعدہ کھول دیا گیا ہے۔ نیا رن وے 36 آر دو سال سے زائد عرصہ کے لیے مرمت کے لیے بند تھا ۔ پرانا رن وے 36 ایل اس دوران پروازوں کے لیے کھولا گیا تھا۔ نئے رن وے کھولنے سے متعلق تمام ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نئے رن وے کھولنے سے متعلق سی اے اے نے نوٹم بھی جاری کر دیا۔ سی اے اے کے مطابق سیکنڈری رن وے بھی مرکزی رن وے کے متوازی کام کرتا رہے گا۔ نئے تعمیر ہونے والے رن وے پر جمبو طیارے لینڈ کر سکیں گے۔