Saturday, May 18, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 693 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 693 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
July 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 693 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناکے 23 ہزار 423 ٹیسٹ کئے گئے اور مزید 693 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ وائرس کے مثبت ہونے کی شرح 2.96 فیصد رہی۔ کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایک مریض سندھ اور ایک پنجاب میں جاں بحق ہوا، 180 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق نوشہرہ کورونا سے شدید متاثر رہا جہاں کورونا کی شرح 14.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں شرح 7.88 فیصد، مظفرآباد 7.27 فیصد، صوابی 7.02 فیصد، گلگت6.37 فیصد، پشاور6.33 فیصد، ایبٹ آباد4.80 فیصد اور حیدرآباد میں کورونا کی شرح 4.67 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق مردان میں شرح 3.23 فیصد، اسلام آباد 3.14 فیصد، میرپور 2.94 فیصد، فیصل آباد 2.44 فیصد، سرگودھا 2.42 فیصد، کراچی 2.25 فیصد، بہاولپور2.11 فیصد، ملتان 1.84 فیصد اور گجرات میں کورونا کی شرح 1.12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔