مانسہرہ (92 نیوز) - وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی گئیں۔
وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے مانسہرہ میں 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم اُمید کا دیا جلانے آئے ہیں، صارفین کا مطالبہ درست ہے کہ بجلی وافر اور سستی ہونی چاہئے، نواز شریف کے گزشتہ دور کے منصوبے دوبارہ شروع کر رہے ہیں، دیامر بھاشا ڈیم پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
خرم دستگیر بولے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا نون لیگ کا مشن ہے، اپنے بچوں کیلئے خوشحال پاکستان چھوڑ کر جانا ہے، شہبازشریف کی موجودہ اور آنے والی حکومت ہزارہ کو اس کے حقوق دے گی۔