Monday, May 6, 2024

گزشتہ 8 ماہ سے جو محنت اور کوششیں کر رہے تھے وہ رنگ لا رہی ہیں، بلاول بھٹو

گزشتہ 8 ماہ سے جو محنت اور کوششیں کر رہے تھے وہ رنگ لا رہی ہیں، بلاول بھٹو
January 11, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ دکھانے کی کوشش کرنے والوں کو دکھا دیا کہ کس طرح دنیا نے پاکستان کی دل کھول کر مدد کی۔

وزیراعظم کو جنیوا کانفرنس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے بولے گزشتہ 8 ماہ سے جو محنت اور کوششیں کر رہے تھے وہ رنگ لا رہی ہیں، ہم نے ٹارگٹ سے زیادہ رقم جمع کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسائل ابھی حل نہیں ہوئے، جب مشن مکمل ہوا تو متاثرین کی معاشی حالت بہتر ہوگی، معیشت کی بدحالی اور پاکستان کی تنہائی کا تاثر ختم ہوگیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں آخری مون سون طویل ترین ثابت ہوامسلسل بارشوں نے سیلاب کی صورت حال پیدا کی، 100 کلومیٹر کا علاقہ جھیل کی شکل اختیار کرگیا ملک کا ایک تہائی حصہ بدترین سیلاب  سے متاثر ہوا، دعا ہے کہ دوبارہ ایسی صورت حال  کا سامنا نہ کرنا پڑے ایسا انفراسٹرکچر بنارہے ہیں کہ دوبارہ اگر ایسا ہو تو کم سے کم نقصان ہو۔