انقرہ (92 نیوز) - غزہ سے 61 مریض علاج کے لیے ترکیہ منتقل کردیئے گئے۔
ترک وزیر صحت کے مطابق ترکیہ لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 150 ہوگئی، زیادہ تر مریض کینسر کا شکار ہیں۔ انقرہ غزہ سے کینسر کے تقریباً ایک ہزار مریضوں کو لانا چاہتا ہے۔
دوسری جانب فرانس نے دوسرا امدادی بحری جہاز غزہ بھیج دیا، فرانسیسی افواج کے مطابق امدادی بحری جہاز میں 10 ٹن سے زائد طبی سامان موجود ہے۔