غزہ (92 نیوز) - غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکولوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ تل الزطاراسکول، بوریج پناہ گرین کیمپ اور کمال عدوان اسپتال پر فضائی حملہ سے درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے، سینکڑوں ملبے تلے دب گئے۔ اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال کو زبردستی خالی کر الیا۔
عالمی ادارے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے سامنے بے بس نظر آنے گلے، اسرائیل کی اسکولوں، اسپتالوں، پناہ گرین کیمپوں، گھروں پر بمباری جاری ہے، تل الزطار اسکول پر اسرائیلی حملے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے، الفخورہ اسکول پر صہیونی فوج کے حملے میں دو سو سے زائد افراد شہید ہوئے۔
اسرائیل نے غزہ میں بوریج پناہ گرین کیمپ پر ایک اور فضائی حملہ کر دیا جس سے فلسطینی صحافی ساری منصور سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کا شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر بھی فضائی حملہ ،اسپتال میں بچوں کے انتہائی نگہداشت شعبہ پر میزائل داغے گئے ،بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہو گئے۔
ڈائریکٹر الشفا اسپتال محمد ابو سلمیہ کے مطابق ایک گھنٹے کی ڈیڈ لائن کے بعد اسرائیلی فوج نے گن پوائنٹ پرا لشفااسپتال خالی کر الیا، اسپتال میں چند مریض تھوڑاسا عملہ رہ گیا ، اسرائیل فوج نے ہزاروں افراد کو جنوب کی طرف موت کے سفر پر روانہ کر دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکا سے غزہ میں اسرائیلی حملے رکوانے کی اپیل کردی۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 12 ہزار تین سو سے زائد ہوگئی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے نہیں کریں گے ، جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج غزہ میں موجود رہے گی۔