غزہ (92 نیوز) - غزہ کی پٹی کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے21 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔
شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی عمارت میں آگ لگی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے لوگ ایک پارٹی میں شریک تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں دو اعشاریہ تین ملین افراد رہتے ہیں۔ جبالیہ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقوں میں سے ایک ہے۔