Sunday, September 8, 2024

غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید
January 7, 2022 ویب ڈیسک

سرینگر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروئی کے دوران آج ضلع بڈگام میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چاڈورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

دریں اثنا بھارتی پولیس نے سرینگر کے ڈاﺅن ٹاﺅن علاقے سے تلاشی آپریشن کے دوان چار نوجوان گرفتار کر لیے۔

قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔