Thursday, March 28, 2024

غیرملکی فنڈنگ کا کیس کوئی معمولی معاملہ نہیں، عطاءاللہ تارڑ

غیرملکی فنڈنگ کا کیس کوئی معمولی معاملہ نہیں، عطاءاللہ تارڑ
August 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے غیرملکی فنڈنگ کا کیس کوئی معمولی معاملہ نہیں ۔

عطاءاللہ تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے غیرملکیوں کا پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔ کسی سیاسی جماعت کو بغیر مقصد کوئی کیوں فنڈنگ کرے؟ فارن فنڈنگ کیس سے متعلق قانونی تقاضوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا فواد چوہدری کی شہباز گل سے متعلق پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی۔ ہم عمران خان کے آئی ایم ایف کے  کیے مہنگے معاہدوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ ماضی میں ہم پر بے بنیاد کیسز بنائے گئے جو عین جھوٹ پر مبنی تھے۔ ایک قیدی کی وجہ سے جیل افسران کے تبادلے کیے گئے ۔ عمران خان نے شہباز گل کے ملک دشمن بیانیے کی تردید نہیں کی۔

عطاءاللہ تارڑ بولے القادر ٹرسٹ پی ٹی آئی کی بلیک منی کو وائٹ کرنے کا ذریعہ تھا۔ عمران خان نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ڈکلیئر نہیں کیا۔ عمران خان نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ڈکلیئر نہیں کیا۔ آنیوالے چند دنوں میں ملکی حالات میں مزید بہتری آئے گی۔