Saturday, May 18, 2024

غیر ملکی شہری آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں، پاکستانی حکام

غیر ملکی شہری آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں، پاکستانی حکام
December 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستانی حکام کی جانب سے غیر ملکی سفراء اور ڈپلومیٹس کو اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور سکیورٹی حکام کی جانب سے میں 100 سے زائد غیر ملکی سفرا اور ڈپلومیٹس کو بریفنگ دی گئی۔

پاکستانی حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سکیورٹی انتظامات بہتر ہیں، غیر ملکی شہری آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔

حکام کی جانب سے مختلف سفرا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے، سفارتکاروں نے بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے بھی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب کیپیٹل پولیس کا ناکوں پر معاونت کیلئے ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 25 مقامات پر لگائے گئے ناکوں کیلئے ایف سی کے ایک ہزار اہلکار منگوا لیے۔ ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی سے ناکوں کی استعداد بڑھائی جا سکے گی۔

ادھر پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے ایف سی تعینات کردی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر ایف سی کو تعینات کردیا گیا۔ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردیئے جبکہ پارلیمنٹ ملازمین کے علاوہ کسی بھی عام نقل وحرکت کے لیے داخلہ بند کردیا گیا۔