اسلام آباد (92 نیوز) – نون لیگ بھی ان ایکشن ہوگئی، سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیوز پر جارحارنہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی قائد نوازشریف نے لیگی رہنماؤں کو جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت کردی، کہا کہ پارٹی رہنماء عوام کو آگاہ کریں کہ عمران خان نے ریاست مخالف بڑی سازش رچی، ملکی مفاد کو داؤ پر لگا کر جھوٹا بیانیہ بنایا۔
دوسری جانب حکومت نے وزیراعظم ہاؤس سے ڈپلو میٹک سائفر کی چوری کا الزام سابق حکومت پر لگا دیا، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔