غیر ملکیوں نے قاتل پہاڑ نانگا پربت کی چوٹی سر کرلی

نانگا پربت (92 نیوز) - نیپالی کوہ پیما گالجی شرپا، برٹش خاتون کوہ پیما ایڈرینہ براونلی سمیت دیگر ساتھیوں نے نانگا پربت کو سر کیا۔
دونوں کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں، 22 سالہ ایڈرینہ براونلی اور شرپا 8047 میٹر بلند براڈ پیک چوٹی بھی سر کرنا چاہتے ہیں، دو رُکنی کوہ پیما ٹیم نے ضلع نگر میں واقع دیران چوٹی بھی سر کی ہے۔