Sunday, May 19, 2024

گیارہ جماعتوں نے آپ کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی، آپ آئیں تو سہی، رانا ثنااللہ

گیارہ جماعتوں نے آپ کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی، آپ آئیں تو سہی، رانا ثنااللہ
May 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے گیارہ جماعتوں نے آپ کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے ۔ آپ آئیں تو سہی۔

رانا ثناء اللہ خاں نے  شیخ رشید کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے۔ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔ پنڈی کے شیطان کا "خونی" مارچ "بادی" میں تبدیل ہو چکا ہے ۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا شیخ رشید خونی فساد میں دم دبا کر بھاگ گیا۔ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں۔ دوسروں کے بچوں کو بےآسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں بھاگ گئے۔

 ادھر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے  اپنے ٹویٹ میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرلیا ۔ انہوں نے کہ تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال  اس نہج پر پہنچی۔ لیکن کیا پاکستان کو اگلے چالیس سال زرداری اور شریف چلائیں گے ؟ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔