Friday, May 3, 2024

گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح آج ہوگا

گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح آج ہوگا
November 13, 2016
گوادر(92نیوز)خطےمیں گیم چینجرکاآغاز ہوگیا چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پورٹ پہنچ گیا ۔ ایک چینی جہاز بھی لنگر انداز ہو چکا ہے ۔  بندرگاہ کی آج ہونے والی  افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف شرکت کریں گے . تفصیلات کےمطابق بحیرہ عرب کے گہرے اور گرم پانیوں پر واقع گوادر بندرگاہ کا آغاز ہو گیا ۔ دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا  ایک چینی بحری جہاز بھی لنگر انداز ہو گیا تو دوسرا چوبیس گھنٹے بعد لنگرانداز ہو جائے گا ۔  گوادر پہنچنے والے قافلے میں پچاس کنٹینرزشامل ہیں  تجارتی قافلے کا گوادر پہنچنے پر ڈھول، باجے اورسرنائی بجاکراستقبال  کیاگیا۔ گوادر بندر گاہ دنیا کی اُن چند  بندرگاہوں میں سے ایک ہے جو گرم اور گہرے پانیوں پر واقع ہے جہاں سارا سال تجارتی قافلے آ اور جا سکتے ہیں وہاں پہنچنے والے پہلے چینی تجارتی قافلے کو پاک فوج کے دستوں نے سکیورٹی فراہم کی ۔ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح آج ہو گا ۔افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود بہت سے ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے ۔