Thursday, April 25, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے تین ہزار انیس نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے تین ہزار انیس نئے کیسز رپورٹ
February 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی اور اموات میں اضافہ ونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار انیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا سے اموات بڑھنے لگیں۔ گزشتہ روز کورونا کے 44 مریض انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز مثبت آنے کی شرح 5.36 فیصد رہی۔

ملک کے چھ شہروں میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد رہی۔ کورونا کی شرح سب سے زیادہ گلگت میں 17.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مظفر آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 16.9، حیدرآباد میں 15.3 اور پشاور میں 12.3 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور اور کراچی  میں کورونا کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں شرح 5.8 اور کوئٹہ میں 5.7 فیصد رہی۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد شرح 3.2 فیصد پر آ گئی۔

این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن کے عمل میں تیزی کے باعث کورونا کے مثبت کیسز میں کمی آرہی ہے۔ گھر گھر ویکسین لگانے کی مہم میں روزانہ کی بنیاد پر 20 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔