Wednesday, May 8, 2024

گٹکے کی پابندی کے باوجود فروخت جاری

گٹکے کی پابندی کے باوجود فروخت جاری
October 2, 2016
   کراچی(92نیوز)سندھ میں حکومت کی جانب سے گٹکے پر پابندی تو لگا دی گئی لیکن  کراچی میں اس پابندی پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا شہر میں جگہ جگہ گٹکوں کی فروخت معمول کے مطابق جاری ہے تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کی جانب سے گٹکوں پر پابندی مگر پابندی پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا کراچی شہر کے بیشتر علاقوں میں گٹکوں کی فروخت  جاری ہے۔ گٹکوں کی فروخت پر پابندی  وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز اپنی کابینہ کے اجلاس میں لگائی تھی  شہریوں کا کہنا ہے کہ پابندی پر اطلاق تب تک نہ ممکن ہے جب تک اس زہر کو بنانے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہو۔