Saturday, May 18, 2024

گلفراز خٹک انسداد دہشتگردی کی عدالت سے نکلتے ہی گرفتار

گلفراز خٹک انسداد دہشتگردی کی عدالت سے نکلتے ہی گرفتار
October 7, 2016
  کراچی(92نیوز)رینجرز نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو انسداد دہشت گردی عدالت سے نکلتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو انسداد دہشت گردی عدالت سے نکلتے ہوئے گرفتار کرلیا،ذرائع کے مطابق گلفراز خٹک کو بائیس اگست کو میڈیا ہاوس پر حملے، ملک سے بغاوت اور ایم کیوایم بانی کی اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت کے دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملیر میں درج مقدمات میں بھی ملزم کو مفرور قرار دیا تھا۔۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت بھی گلفراز خٹک سمیت ایم کیوایم کے دیگر رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔