Thursday, April 25, 2024

گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے ٹینس کو الوداع کہہ دیا

گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے ٹینس کو الوداع کہہ دیا
September 24, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - بیس بار کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے ٹینس کو الوداع کہہ دیا۔

یہ یقینی طور پر ناقابل تصور تھا کہ راجر فیڈرر کا ٹرافی سے بھرا کیریئر شکست کے ساتھ ختم ہو جائے گا لیکن ایسا ہی ہوا جب 41 سالہ سوئس استاد روجر  فیڈرر رافیل نڈال کے ساتھ لاور کپ کا فائینل  ہار گئے۔ اس طرح بیس  بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن   ٹینس  کنگ  راجر فیڈررکا کیریئرسنسی خیز  شکست پر  ختم ہو  گیا۔

روجر فیڈرر نے لاور کپ میں شکست کے بعد   ریٹائر  منٹ  کا اعلان  کر دیا۔ فیڈرر اور نڈال نے یورپ جبکہ  امریکی جوڑی جیک ساک اور فرانسس ٹیافو  نے ورلڈ  ٹیم کی نمائندگی کی۔

فیڈرر  اور نڈال  نے ڈبل  ایرینا میں شاندار  کھیل کا آغاز  کیا۔ فیصلہ کن وقت میں فیڈرر  اور نڈال  کا میچ پوائنٹ 9-8 پر تھا لیکن میچ پوائنٹ پر فیڈرر کی غلطی  نے ان کو فتح  سے  دورکر دیا۔

جیک ساک نے ٹیم ورلڈ کے لیے 4-6 7-6 11-9 سے جیت حاصل کی۔ فیڈرر  نے جب نڈال اور دیگر کھلاڑیوں کو گلے لگایا تو رو پڑے اور  کہا  کہ   یہ  ایک شاندار دن رہا ہے، میں خوش ہوں، غمگین نہیں ہوں ۔