غریب مہنگائی سے مر گیا لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا، شیخ رشید

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے غریب مہنگائی سے مر گیا لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا کہ پٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو مزید مار دے گی۔ حکومتی نااہلی سے جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں ملے گی جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی امپورٹ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔ مشرف کو سہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کیلئے ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔غریب مہنگائی سے مرگیا،IMF کاحکم نامہ نہیں آیا۔پٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو ماردے گی۔جولائی میں بجلی،سردیوں میں گیس نہیں ملےگی۔مشرف کوسہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کے لیے ہے۔رانا ثنااللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دےرہےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 24, 2022