Thursday, March 28, 2024

غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے، شیخ رشید

غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے، شیخ رشید
June 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا سپرٹیکس اور 40 ہزار دکانوں پر فکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔ کفن اور قبر کا ریٹ تک دوگنا ہو گیا ہے۔ اب صرف سانس لینے پر ٹیکس لگنا باقی ہے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ سیاسی لوٹوں کی پیمنٹ ڈالروں میں ہوئی ۔

 شیخ رشید نے کہا ہر کوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی۔ چین نے امداد فوج کے کہنے پر دی ہے۔ شہباز شریف کے کہنے پر 100روپے نہیں ملتے۔ غریب کے خلاف گلا گھونٹ بجٹ لیکن آئی ایم ایف ابھی بھی فیصلہ نہیں کر رہا۔ اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔