Wednesday, May 8, 2024

غریب ڈیفالٹ ہوگیا، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے، شیخ رشید

غریب ڈیفالٹ ہوگیا، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے، شیخ رشید
February 26, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ عدالت عظمی کا فیصلہ ہی ملک بچا سکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈ لائن ہے، آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوگی تو معاشی اور اقتصادی استحکام آئے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب یاعذاب میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جا رہا ہے۔ اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتہ جائے گا۔