Thursday, April 18, 2024

تیسرا ٹی ٹوئنٹی : گرین شرٹس کلین سویپ کیلئے میدان میں اتریں گے

تیسرا ٹی ٹوئنٹی : گرین شرٹس کلین سویپ کیلئے میدان میں اتریں گے
September 27, 2016
لاہور(92نیوز)دو میچز میں تو کالی آندھی کی خوب درگت بنی اب انتظار ہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا جو  آج شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا سرفراز الیون نے کلین سویپ کے لئے جان مارنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے بلند و بانگ دعووں کو خاک میں ملا دیا گیا۔ پاکستان نے پہلا میچ با آسانی اپنے نام کیا  دوسرے میچ کی باری آئی تو ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی ۔تو پاکستان نے  ایک 161 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں کالی آندھی ایک سو چوالیس پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنے پر سرفراز احمد خوشی نے نہال دکھائی دیئے کہا جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہےکھلاڑیوں نے میدان میں جان ماری ۔ سیریز تیسرا اور آخری میچ آج شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ویسٹ انڈین کپتان نے بہتر کھیل پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دو میچز جیتنے کے بعد شاہینوں کا مورال بھی ہائی ہے ۔