Wednesday, May 8, 2024

گرین شرٹس آج وائٹ واش کیلئے میدان میں اتریں گے

گرین شرٹس آج وائٹ واش کیلئے میدان میں اتریں گے
October 5, 2016
ابوظہبی (92نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آج مد مقابل ہوں گے گرین شرٹس  دو میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق    تیسرا میچ ، تیسری جیت  ٹیم پاکستان  نے  کلین  سویپ کرنے  کے لئے کمر کس لی ۔ گرین شرٹس نےویسٹ  انڈیز  کے خلاف  سیریز کے پہلے دو میچوں میں  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز    پہلے ہی دو صفر  سے اپنے نام کرچکا ہے۔ تیسرا  اور  آخری میچ  پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ابوظہبی میں شروع ہو گا والدہ کی بیماری کے باعث وطن واپس آنے والے محمد عامر کی جگہ  سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تیسرا میچ جیتنے کی صورت میں  پاکستانی ٹیم  نہ صرف مہمان ٹیم کے خلاف  کلین سویپ  کر لے گی بلکہ اس کی رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی ہو جائے گی۔ نویں سے آٹھویں پوزیشن پر آنے کی بدولت  ورلڈ کپ میں اس کی براہ راست شرکت کی راہ ہموار ہو جائے گی۔