Thursday, April 25, 2024

شاہینوں کی کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ان ڈور پریکٹس جاری

شاہینوں کی کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ان ڈور پریکٹس جاری
November 10, 2016
کراچی(92نیوز)شاہینوں کے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹریننگ سیشن کو شدید بارش نے متاثر کر دیا جس کے باعث  کھلاڑیوں نے ان  ڈور پریکٹس  کی اور فٹ بال بھی کھیلی۔ تفصیلات کےمطابق  شاہین دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے کیویز کے دیس میں موجود ہیں پاکستان نے دو ٹیسٹ اور ایک چار روزہ میچ کھیلنا ہے مگر نیوزی لینڈ کا شدید موسم  ان کے آڑے آچکا ہے شدید بارش نے گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن شدید متاثر کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اںڈور پریکٹس کی جس میں خصوصا باؤلنگ اور بیٹنگ کی طرف خاص توجہ دی گئی  تاکہ باؤلرزاور بلے بازدونوں کو ہی اپنی کا رکردگی بہتر بنانے کا موقع ملے جبکہ کھلاڑیوں نے فٹ بال بھی کھیلی تاکہ ان کی  فٹنس بہتر ہو سکے   نئے باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور مکی آرتھر نے باؤلرز  اور بیٹسمینوں کو ٹپس دیں تاکہ پاکستان کا پیس اٹیک اور بلے باز دونوں یکساں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔  واضح رہے کہ پاکستان نے گیارہ نومبرسے نیوزی لینڈ اے کے خلاف نیلسن میں چار روزہ میچ کھیلنا ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ سترہ  نومبر اور دوسرا ٹیسٹ پچیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔