Saturday, May 18, 2024

گرے لسٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی وجہ سے گیا، اسد عمر

گرے لسٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی وجہ سے گیا، اسد عمر
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسد عمر کا کہنا ہے گرے لسٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی وجہ سے گیا۔

اسدعمر نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر کے دوران نون لیگ پر شدید تنقید کی۔ شہبازشریف کی گھن گرج کے بعد انہوں نے جوابی وار میں کہا اپوزیشن لیڈر کے ذہن پر پہلے عمران خان سوار ہوتے تھے، اب تو شوکت ترین بھی ان کے حواس پر چھا گئے ہیں۔ یہ کہتے تھے آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا، کدھر گیا وہ پیسہ۔ اگر وہ پیسہ آجاتا تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑتی۔

اسدعمر نے کہا مفتاح اسماعیل سے کہا تھا جس رفتار سے آپ کی معیشت ڈوب رہی ہے آپ تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا اسد عمر ٹھیک کہہ رہے ہیں، معیشت بہت بڑا ٹائی ٹینک ہے جو آہستہ آہستہ ڈوبے گا۔

اسدعمر مزید بولے رواں سال 600 ارب ٹیکس اکٹھا کریں گے۔ ملک سے باہر بیٹھے پاکستانیوں کو عمران خان پر اعتماد ہے۔