Saturday, April 27, 2024

گردوں کے مرض میں مبتلا اداکار مسعود خواجہ راولپنڈی میں انتقال کرگئے

گردوں کے مرض میں مبتلا اداکار مسعود خواجہ راولپنڈی میں انتقال کرگئے
June 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - گردوں کے مرض میں مبتلا ٹی وی اداکار اور معروف کامیڈین مسعود خواجہ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

اداکار مسعودخواجہ گردوں کی بیماری کے باعث ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کے علاج کے لیے حکام بالا سے درخواست کی گئی تھی۔

مسعود خواجہ کی اہلیہ شازیہ خواجہ نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسعود خواجہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں چلے گئے، اب ہم میں نہیں رہے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔