Saturday, May 18, 2024

حکومت نے قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی

حکومت نے قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی
October 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز) حکومت نے  پانچ برس کے دوران اربوں کے اندرونی وبیرونی قرضے لئے۔ قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  بیرونی قرضے شیڈول کے مطابق 2060 تک واپس کر دیے جائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا۔ وزارت خزانہ  نے قرضوں کی تفصیلات ایوان پیش کرتے ہوئے  بتایا ہے  کی5 برس میں 6ہزار 290 ارب روپے  کے اندرونی جبکہ 9  ارب 70 کروڑ ڈالرز کے بیرونی قرضے بھی لئے گئے۔اندرونی قرضہ جات کی مدت پوری ہونے کی معیاد 3 ماہ سے 20 سال ہے۔ بیرونی قرضے شیڈول کے مطابق 2060 تک واپس کر دیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ حکومت مستقبل میں قرضوں پر انحصار کم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ اسلام آباد میں چلنے والے مدارس کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے ۔وزارت داخلہ اپنے تحریری  جواب میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں مدارس کی کل تعداد 354 ہے۔ 179 غیر رجسٹرڈ مدارس کام کررہے ہیں۔گزشتہ ایک سال میں کسی مذہبی تنظیم پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔رواں مالی سال سول آرمڈ فورسز کو اسلحہ، ٹرانسپورٹ اور گولہ بارود کی خریداری کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔