Sunday, April 28, 2024

اردگان کی آمد‘ پاک ترک سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کا حکم

اردگان کی آمد‘ پاک ترک سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کا حکم
November 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے پیش نظر پاک ترک اسکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ملک بھر میں تئیس پاک ترک اسکولز میں ترکی سے آئے ایک سو آٹھ اساتذہ اور دیگر ملازمین کام کرتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بیس نومبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کے دورہ سے قبل ہی حکومت نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری کا حکم جاری کردیا ہے۔ ملک بھر میں 23 پاک ترک اسکولز میں 108 ترک اساتذہ اور دیگر عملہ کام کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام ترک باشندوں کو 20 نومبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ امیگریشن حکام کو ترک باشندوں کی ملک بدری کا حکم موصول ہو چکا ہے۔ پاک ترک اسکولز سسٹم میں کام کرنے والے 108 ترک باشندوں کے فیملی ممبرز کی تعداد 400 ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترکی کی حکومت کے کہنے پر ترک سکولوں کو کسی اور ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پرانی انتظامیہ کے اراکین کو واپس بھجوانے سے بچوں کی تعلیم پہ کوئی فرق نہیں پڑے گا۔