Thursday, April 18, 2024

مجرم کو بچانےکیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے : عمران خان

مجرم کو بچانےکیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے : عمران خان
October 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کاکہناہےایک مجرم کوبچانےکےلئےسرکاری  مشینری کااستعما ل کیاجارہاہےجب تک زندہ ہوں نواز شریف کی کرپشن کا پیچھا کروں گا۔ تفصیلات کےمطابق دھرنےکافائنل راؤنڈشروع ہوگیا کپتان  کی حکمرانوں پرسیاسی گولہ باری جاری ہے کھلاڑیوں کوکل اسلام  آبادپہنچنے کی ہدایت کردی۔ بنی گالہ کےباہرمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئےپی ٹی آئی چیئرمین ایک بارپھر نواز شریف پربرس پڑے اورکہاکہ وہ ایک مجرم کو کبھی بھی وزیر اعظم تسلیم نہیں کریں گےکب تک حکومت نظر بند رکھے گی؟ وہ وزیراعظم کی تلاشی لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان  نےوفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی برطرفی  پرکہاکہ معاملےکے اصل کردارکو سامنے لایا جائےاورکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین  نےاس موقع پرسوال کیاکہ  پاکستان کی عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ یہ کس طرح کی جمہوریت ہے جو عدلیہ کا فیصلہ بھی نہیں مانتی یہ معززعدلیہ کی رٹ کا بھی معاملہ ہے۔ چودھری نثارکی پریس کانفرنس پر اپنےردعمل میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا ہے کہ وفاقی وزیر نے پرویز رشید کے بارے میں جو کہا ہے وہ غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کوئی چھوٹے بچے نہیں کہ کسی کو بھی کچھ کہہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار آپ ایک کرپٹ شخص کیلئے کیسے کام کر سکتے ہیں کیا آپ کا ضمیر گوارہ کرتا ہے کہ کرپٹ بند ے کے ساتھ کام کریں انہوں نے کہا کہ  مے فئر کی پراپرٹیز نوے میں خرینے جانے کا مانا جا چکا تھامیں چودھری نثار سے اپیل کرتا ہوں اپنے وزیراعظم سے جواب لیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے پرویز خٹک کےبار ے میں جو بولا ہے وہ بھی غلط ہے کیونکہ جب حکومت ایک صوبے کے وزیراعلی اور اس کے وزیرکو ذلیل کرے گی تو ان کا رسپانس تو ہوگا ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے ملنے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے کیونکہ دشمنی کی وجہ سے وہ ہمیشہ اسلحہ کے ساتھ اور بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرتے ہیں ۔