Saturday, July 27, 2024

ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے این او سی لازمی‘ اشتہارات اور ایڈوانس بکنگ پر پابندی

ہاﺅسنگ سوسائٹی کیلئے این او سی لازمی‘ اشتہارات اور ایڈوانس بکنگ پر پابندی
November 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئے قوانین جاری۔ ہاوسنگ سوسائٹیز شروع کرنے کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار۔ این او سی کے بغیر اشتہارات اور ایڈوانس بکنگ کرنے پر پابندی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئے قوانین جاری کردیے ہیں۔ یہ قوانین کمپنیز آرڈیننس 2016ءکے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ قانون کے تحت ہاوسنگ سوسائٹیز کے لیے رئیل اسٹیٹ کمپنی رجسٹرڈ کرانا لازمی ہوگا۔ تمام ہاوسنگ سوسائٹیز متعلقہ ضلعی ترقیاتی اداروں سے رجسٹریشن کرائیں گی۔ رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن کمپنیز آرڈیننس کے تحت ہوگی۔ رجسٹریشن کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹیز شروع کرنے پر پابندی ہو گی جب کہ ضلعی ترقیاتی اداروں کے این او سی کے بغیر پلاٹوں کی خریدو فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔ این او سی کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹیز کے اشتہارات پر بھی پابندی ہوگی۔ ہاوسنگ سوسائٹیز این او سی کے بغیر صارفین سے ایڈوانس رقوم وصول کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔ دستاویز کے مطابق ہاوسنگ سوسائٹیز کو تمام صارفین کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنا لازمی ہوگا۔ ہاوسنگ سوسائٹیز تمام الاٹیز کی رقوم کے مخصوص اکاونٹ میں منتقل کریں گی۔ یہ مخصوص اکاونٹ صرف اور صرف ہاوسنگ سوسائٹیز کے لیے ہی استعمال ہو گا۔