Thursday, April 18, 2024

حکومت نے کسانوں کو بے شمار مراعات دیں : شہباز شریف

حکومت نے کسانوں کو بے شمار مراعات دیں : شہباز شریف
September 28, 2016
لاہور(92نیوز)ایک طرف کسان مال روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کسانوں کو بے شمار مراعات دی ہیں، زرعی مداخل سے سیلز ٹیکس ختم کر دیا جبکہ بجلی کی قیمتیں بھی کم کر دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے زراعت کے حوالے سے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور ماڈل فارم ہاوس منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بین الاقوامی  ماہر زراعت ہینس پیٹر نے وزیر اعلی پنجاب کو منصوبے کے بارے میں بریفننگ دی ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی فلاح کے لیے پنجاب حکومت نے سو ارب روپے کا تاریخی پیکج دیا ہے، چھوٹے کاشتکاروں کو بذریعہ سمارٹ فون بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بھی جاری ہے، کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے زرعی ادویات پر بھی سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ محمد شہباز شریف نے اسکے بعد انڈومنٹ سکیم کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کی اور  سکالر شپ پروگرام حاصل کرنے والے بچوں سے بھی ملاقات کی ،  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔