Friday, March 29, 2024

لیگی میڈیا سیل سے فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا : عمران خان

لیگی میڈیا سیل سے فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا : عمران خان
October 23, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو نومبر کو عوام کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے۔ پرامن احتجاج روکا گیا تو نقصان حکومت کو ہو گا۔ دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ حکومت کے درباری باتیں کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی انتشار پھیلا رہی ہے۔ دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ بیس سال سے جدوجہد تیسری طاقت کےلئے نہیں کر رہے۔ کپتان اپوزیشن جماعتوں پر بھی برس پڑے اور کہا کہ سڑکوں پر نکلنے سے منع کرنے والے خود کرپٹ ہیں۔ ان کو پتہ ہے نواز شریف کے بعد ان کی باری ہے۔ یہ بھی پکڑے جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کا کیس چلتا رہے گا۔ ہم اداروں کے اختیارات کے لیے نکلے ہیں۔