Friday, April 19, 2024

عمران خان کو پارلیمنٹ میں لانے کیلئے حکومت کا تین آپشنز پر غور

عمران خان کو پارلیمنٹ میں لانے کیلئے حکومت کا تین آپشنز پر غور
October 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے تحریک انصاف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شمولیت پر قائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف سے رابطے کا طریقہ کار طے کیا جا رہاہے۔ رابطے کےلئے تین آپشنز زیر غور ہیں۔ پہلے آپشن میں مسلم لیگ (ن) براہ راست تحریک انصاف سے رابطہ کر ے گی۔ دوسرے آپشن میں پیپلز پارٹی یا جماعت اسلامی کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا۔ تیسرے آپشن میں وزیراعظم نواز شریف خود عمران خان سے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ میرے علاوہ کسی رہنما سے اگر رابطہ ہوا ہے تو میرے علم میں نہیں۔ دوسری جانب سراج الحق نے بھی عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔