Thursday, April 25, 2024

سرکاری دفاتر میں پوکے مون گیم کھیلنے پر پابندی

سرکاری دفاتر میں پوکے مون گیم کھیلنے پر پابندی
October 19, 2016
لاہور (92نیوز) موبائل فونز پر کھیلی جانےوالی پوکے مون گیمز کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں اس گیم کے کھیلنے پرپابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فونز میں پوکے مون گیمز مقبول عام ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ویڈیو گیم کو ڈاون لوڈ کیے جانے کے بعد ڈیٹا باآسانی چرایا جا سکتا ہے جبکہ اس گیم کو کھیلنے کے دوران ای میل اور دیگر اکاﺅنٹس کے ذریعے اہم ڈیٹا تک رسائی بھی ممکن ہوسکتی ہے جس کے پیش نظر حکومت پاکستان نے تمام سرکاری دفاترمیں پوکے مون گوگیم کھیلنے پرپابندی لگادی ہے۔ پوکے مون گیم کھیلنے کے دوران مائیک اور کیمرہ چلنے کے باعث اردگرد کی چیزیں بھی ریکارڈ ہو جاتی ہیں جس کے باعث سرکاری افسروں کو پوکے مون کھیلنے سے منع کردیاگیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے فوری طورپر تمام افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل میں پہلے ہی اس گیم پر پابندی عائد ہے۔