Saturday, April 27, 2024

سرکار قربانی کیلئے کسی سرکاری بکرے کو ڈھونڈ رہی ہے : شیخ رشید

سرکار قربانی کیلئے کسی سرکاری بکرے کو ڈھونڈ رہی ہے : شیخ رشید
October 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) شیخ رشید نے بھی گرما گرم بیان داغ دیا۔ انہوں نے کہا سرکار کسی سرکاری بکرے کا اہتمام کر رہی ہے اور ممکن ہے وہ بکرا پرویز رشید ہو۔ ایک بکرے کا صدقہ لگتا ہے یا دوکا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ آرمی چیف‘ وزیراعظم ملاقات اچھے ماحول میں نہیں ہوئی۔ ایسا دکھائی دے رہا ہے سرکار کسی سرکاری بکرے کی قربانی لینے جارہی ہے۔ ایک بکرے کا صدقہ دینا ہے یا دو کا جلد فیصلہ ہو جائیگا۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا پنڈی میں رہتا ہوں۔ میری کلیریکل سٹاف اور ڈرائیور تک پہنچ ہے۔ میں بڑے لوگوں سے تعلق نہیں رکھتا۔ اگر کسی صحافی کو حساس لیکس مل سکتی ہیں تو مثبت لیکس شیخ رشید کو بھی تو مل سکتی ہیں۔