Monday, May 6, 2024

گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی : مراد علی شاہ

گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی : مراد علی شاہ
November 12, 2016
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر کا تقرر وزیراعظم کا اختیار مگر حکومت سندھ سے بھی مشاورت کرلی جاتی تو بہتر ہوتا ۔ وہ تو امریکی الیکشن دیکھ رہے تب ہی پتہ چلا کہ ان کے صوبے کا گورنر بھی بدل گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےسینٹ پیٹرک اسکول کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ مانا  گورنر لگانا  وزیراعظم کا اختیار ہے مگر ہمیں بتا تو دیتے ہم تو ٹی وی پر امریکی الیکشن دیکھ رہے تھے ۔ انہوں نے چودھری نثار کی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید پر کہا کہ  وہ اپنے کام پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا ۔ سید مراد علی شاہ نے کراچی سے متعلق ورلڈ بنک کی رپورٹ پر کہا کہ شہر قائد کی حالت تشویش ناک ہے مگر حکومت بہتری کے لیے کوشاں ہے ۔