Sunday, September 8, 2024

کراچی : گورنر سندھ طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو میں داخل

کراچی : گورنر سندھ طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو میں داخل
November 14, 2016
کراچی (92نیوز) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کو طبیعت اچانک خراب ہونے پر کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ترجمان گورنرسندھ کے مطابق ان کی حالت قدرے بہترہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کی طبیعت اتوار کی شام اچانک بگڑ گئی۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو سینے میں انفیکشن ہونے کے باعث اسپتال لایا گیا۔ کلفٹن کے نجی اسپتال میں انکا علاج ڈاکٹر محمد جاوید کی نگرانی میں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد جاوید کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ دمے کے عارضے میں بھی مبتلاہیں۔ ترجمان گورنر ہاوس کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کو ایک دن کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔