Monday, May 6, 2024

پی آئی اے  کو فروخت کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی

پی آئی اے  کو فروخت کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی
November 12, 2016
کراچی(92نیوز)پی آئی اے کے اعلیٰ حکام نے قومی  ائیر لائنز کو بیچنے کی تیاری کرلی۔ پی آئی اے کے اربوں روپے کے اثاثوں کو فروخت کر نے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کے چیئر مین اعظم سہگل اورجرمن چیف آپریٹنگ آفیسر نے ایئرلائنز کو بیچنے کے لئے کمرکس لی۔  اس سلسلے میں  اعلیٰ حکام کا وفاق میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے اربوں روپے کے اثاثوں کو فروخت کر نے کا فیصلہ  کیا گیا ۔جس کے تحت پی آئی اے کے کراچی سمیت ملک بھر میں موجود بکنگ آفسز اور ذاتی دفاتروں کو بند کر کے اسمارٹ بکنگ آفس کرائے پر حاصل کیئے جائیں گے ذاتی دفاتروں کو ختم کئے جانے سے 30 فیصد ملازمین فارغ ہو جائیں گے۔ پی آئی اے کے لئے اسمارٹ بکنگ آفسز حاصل کئے جانے کے بعد ذاتی دفاتروں کو فروخت کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمارٹ بکنگ آفسز میں 3 ایس پی او اور 3 مارکیٹنگ کے ملازمین تعینات کئے جائیں گے۔ اسمارٹ بکنگ آفس کرائے پر حاصل کرنے  کے لیئے  بینک آف پنجاب سے 30ارب روپے قرضہ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی  ہے 30 ارب روپے قرضہ حاصل کئے جانے کے بعد ملازمین کے لئے ریٹائر منٹ کی اسکیم متعارف کروائی جائے گی۔پی آئی اے میں ملازمتوں پر رکھے جانے والے ملازمین 1 اور نکالے جانے والے ملازمین پی آئی اے 2 کا حصہ ہوں گے۔