Friday, March 29, 2024

گوٹی پھنس گئی، جی کا جانا ٹھہر گیا، الٹی گنتی شروع، یہ ہفتہ فیصلہ کن ہوگا، شیخ رشید

گوٹی پھنس گئی، جی کا جانا ٹھہر گیا، الٹی گنتی شروع، یہ ہفتہ فیصلہ کن ہوگا، شیخ رشید
November 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا گوٹی پھنس گئی، جی کا جانا ٹھہر گیا، الٹی گنتی شروع، یہ ہفتہ فیصلہ کن ہو گا۔

اتوار کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پر لگ رہے ہیں، چھبیس نومبر کو کمیٹی چوک پر عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے۔

اس سے قبل انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کی شان دیکھیں، بلاول صدر عارف علوی کو دھمکی دے رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری بولیں ایک وزیرخارجہ صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دھمکیاں دے رہا ہے، کیا امپورٹڈ وزیرخارجہ کی طرف سے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دھمکی کا نوٹس نہیں لیا جائے گا۔