Friday, April 26, 2024

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنیکا اعلان

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنیکا اعلان
November 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کو نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم شامل کرنے کیلئے خط بھی لکھ دیا۔

ہفتہ کے روز دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری بولے پہلی جماعت سے میٹرک تک مرحلہ وار قرآن مجید کی تعلیم کو نصاب میں شامل کریں گے۔