Saturday, April 20, 2024

گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ سے عثمان بزدار کی ملاقات، نامزد وزیر اعلی کے انتخاب پر بات چِیت

گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ سے عثمان بزدار کی ملاقات، نامزد وزیر اعلی کے انتخاب پر بات چِیت
April 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ سے عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ سیاسی صورتحال اور نامزد وزیر اعلی کے انتخاب پر بات کی گئی۔

گورنر بولے عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔ تمام ایم پی ایز کیلئے لائحہ عمل پر کام کر کر رہے ہیں۔ ہمارے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کامیاب ہوں گے۔

 عثمان بزدار نے کہا انشاءاللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کامیاب ہوں گے۔ اتحادی اور ہم ایک ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔